۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زائرین اربعین

حوزہ/ آستانہ مقدس حرم حضرت عباس(ع) کے مطابق کربلا میں ساڑھے چودہ ۱۴ میلین زائرین نے چہلم منایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الکفیل ویب سائٹ کے مطابق حرم حضرت عباس کے بیان میں کہا گیا ہے: تیرہ صدیوں سے حرم اباعبدالله الحسین اور حرم حضرت ابوالفضل العباس(علیهما السلام) زائرین کی خدمت اور میزبانی کا شرف حاصل کرتے ہیں۔

کربلا کی سمت آنے والے الیکٹرونکس گیٹس کی تنصب کے بعد یہاں آنے والے زائرین کی تعداد کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ نو صفر سے بیس صفر یوم چہلم کے ظہر تک سال ۱۴۴۲ هجری میں بغداد - کربلا، نجف - کربلا، بابل - کربلا، حسینه - کربلا اور الحر - کربلا کے راستوں سے چودہ میلیون  ۵۵۳ هزار  ۳۰۸ زائرین چہلم کے لیے کربلا آچکے ہیں۔

آستانہ عباسی کے مطابق سال گذشته ۱۵ میلیون  ۲۲۹ هزار  ۹۵۵ زائرین چہلم کے لیے یہاں آچکے تھے۔

اس سال کورونا کی وجہ سے خصوصی انتظامات کیے گیے تھے اور عراق کی حکومت نے باہر ممالک سے آنے والوں کو منع کردیا تھا اور بعض ممالک سے محدود زائرین یہاں آئے تھے۔/

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .